واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 90 فیصد خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہوتی ہیں۔ جبکہ ایران مذاکرات کے نتائج حیران کن ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ فیک نیوز اور مختلف پولز کو دیکھ کر حیران ہیں۔ 90 فیصد خبریں جھوٹ یا من گھڑت ہوتی ہیں۔
انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ وہاں آنے والے نتائج حیران کن ہو سکتے ہیں۔ اور اگر نئی قیادت سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو ملک کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیل نے انہیں ایران کے خلاف کسی جنگ میں شامل نہیں کیا۔ تاہم وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کویت کی تیل سپلائی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت
انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق فیصلے 7 اکتوبر کے واقعات کے تناظر میں کیے گئے۔ جبکہ انہوں نے ایک بار پھر میڈیا کوریج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گمراہ کن قرار دیا۔
