کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے سستا ہوکر 278 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن بھر ڈالرکی طلب ورسد میں معمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم مجموعی طور پرکرنسی مارکیٹ مستحکم رہی۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ درآمدات اور ترسیلات زر کے بہاؤ کے باعث روپے کی قدرمیں وقتی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
تیل سستا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی پالیسی کی صورتحال بھی کرنسی مارکیٹ پراثرانداز ہو رہی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی معمولی کمی اگرچہ نمایاں تبدیلی نہیں تاہم یہ مارکیٹ میں استحکام کے اشارے دے رہی ہے، تاجروں کے مطابق آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت عالمی اور مقامی معاشی عوامل کے مطابق اتار چڑھاؤ کا شکار رہ سکتی ہے۔
