بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
دیپیکا اور رنویر نے یہ خبر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارتی معروف گلوکار جوبین نوٹیال نے خفیہ شادی کر لی، تصاویر وائرل
View this post on Instagram
جوڑے کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں ان کی بیٹی کو بھی شامل کیا گیا، جس نے اس اعلان کو مزید جذباتی اور یادگار بنا دیا۔ تاہم، دیپیکا اور رنویر نے متوقع ولادت کی تاریخ ظاہر نہیں کی۔
خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا اظہار کیا گیا۔ متعدد صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر بھی قیاس آرائیاں کیں کہ آیا ان کے ہاں ایک اور بیٹی کی آمد متوقع ہے۔
خوشحال خان نے رمشہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی بار ستمبر 2024 میں والدین بنے تھے، جب ان کے ہاں بیٹی “دعا” کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو دیوالی کے موقع پر مداحوں سے متعارف کرایا تھا۔

یہ جوڑا 14 نومبر 2018 کو اٹلی کے مشہور مقام لیک کومو میں ایک شاندار تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ اس کے بعد سے یہ دونوں بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، اور اب ان کے خاندان میں نئے فرد کی آمد کے ساتھ ان کی زندگی کا نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔

