بھارت کے معروف گلوکار جوبین نوٹیال کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ان کی خفیہ شادی اور اہلیہ کی شناخت پر مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوٹیال نے حال ہی میں ایک انتہائی سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی، جو ان کے آبائی علاقے اتراکھنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور چند دوست شریک تھے، جبکہ اس شادی کو میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے مکمل طور پر دور رکھا گیا۔
بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے پہلےہی لیک، تامل ناڈو میں 6 گرفتار
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوبن نوٹیال نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی ہے، تاہم ان کی اہلیہ کی اصل شناخت تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ مداحوں میں ان کی ’’مِسٹری برائیڈ‘‘ کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہو سکتی ہیں یا ان کی پرانی قریبی دوست ہیں، تاہم ان میں سے کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس، فضا علی سے واقعے پر وضاحت طلب
دوسری جانب جوبن نوٹیال یا ان کے نمائندوں کی جانب سے اب تک اس شادی یا اس سے متعلق خبروں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جوبن نوٹیال اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کی اسی خاموشی نے اس خبر کو مزید دلچسپ اور پراسرار بنا دیا ہے، جس کے باعث مداحوں میں جوڑے کی تصاویر اور تفصیلات کے لیے بے چینی پائی جا رہی ہے۔
