کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر پوڑی ٹک پہاڑ کے علاقے میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ مواد میں 10 کلو ٹی این ٹی، 8 کلو بلیک ایکسپلوسیو، 4 آئی ای ڈیز (2 چھوٹے، 2 بڑے)، 11 ڈیٹونیٹرز اور 6 میٹر سیفٹی فیوز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 165 ایس ایم جی راؤنڈز، 1 کلو بال بیرنگز اور 11 میٹر بونا کورڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی سینیٹ ضمنی الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
ڈی آئی جی لورالائی نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کردار ادا کرتی رہے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
