امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وفد چند گھنٹوں میں مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ جائے گا ،امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد اسلام آباد کے راستے میں ہے۔
کویت کی تیل سپلائی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت
امریکی صدر نے مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کر رہے ہیں ، اس وقت کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا۔
دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کرنے پر مثبت غور کر رہے ہیں،مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
فیلڈمارشل کا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر سے رابطہ، رائٹرز کا دعویٰ
علاوہ ازیں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
