روسی ایوانِ صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں روس ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اُمید ظاہر کی کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا ، مذاکراتی عمل سے خطے اور عالمی معیشت کے لیے منفی نتائج سے بچا جا سکے گا۔
فیلڈمارشل کا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر سے رابطہ، رائٹرز کا دعویٰ
اس سے قبل ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر چین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تشویش ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے ذمے دارانہ انداز میں کام کریں۔
