سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 14 ہزار487 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 9 سے 15 اپریل کے درمیان 7 ہزار 911 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 588 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور دو ہزار 988 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیر قانونی سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 382 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 61 فیصد ایتھوپین، 38 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، سعودی عرب میں 17 سرکاری اہلکار گرفتار
علاوہ ازیں 43 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 23 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 12 ہزار 554 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
