ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
سعید خطیب زادہ نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی سخت اور یکطرفہ شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔
امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے ، ایرانی اسپیکر
ایران نے واضح کیا کہ جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ امریکا کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ کو قبول نہیں کرے گا۔
