محمد رضوان نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے کارکردگی نہیں دکھائی، جس کی وجہ سے ہار گئے۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس میں اپنی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور کپتان بہتر کارکردگی دکھاتے تو ٹیم شاید کامیاب ہو جاتی۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی ہوگی، جس کا اثر میچ کے نتیجے پر پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ قسمت بھی ان کے ساتھ نہیں تھی۔
پی ایس ایل 11، قلندرز نے پنڈیز کو 32 رنز سے شکست دیدی
کپتان نے ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ انہیں سوئنگ بولنگ سے بچانے کے لیے خود اوپننگ کا فیصلہ کیا۔
