ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیاگیاہے۔
ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
پاسداران انقلاب کے مطابق جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے نام پر بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران سے ممکنہ معاہدہ، کل کوئی بڑا سرپرائز آ سکتا ہے، ٹرمپ
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی تھی۔
