وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی ،منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی، اویس لغاری
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔دوسری جانب ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان جاری ہے۔
ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی
،برینٹ کروڈ کی قیمت 13 فیصد کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
