وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی۔
اللہ تعالی کا شکر کہ پاکستان کو یہ موقع ملا کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا ، لبنان میں جنگ بندی ہو ئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کیلیے آج کھل گئی ہے انشاءاللہ ان کوششوں کی وجہ سے پٹرول اور… pic.twitter.com/4lC3FS7Mwc
— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بن گیا۔
لبنان میں جنگ بندی ہوئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمدورفت کیلیے آج کھل گئی ہے ،ان عالمی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی، ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی اور سسٹم میں بہتری آئے گی۔
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد میں اتوارکو ہونے کا امکان، امریکی میڈیا
دوسری جانب ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان جاری ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 13 فیصد کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
