کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا اور میچ میں مکمل برتری دکھائی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، فخر زمان نے 20 جبکہ عبداللہ شفیق نے 17 رنز بنائے۔
حسیب اللہ خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آخر میں اسامہ میر کے جارحانہ 22 رنز نے اسکور کو کچھ سہارا دیا، کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ابتدا محتاط رہی تاہم رائیلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کا رخ موڑ دیا۔
حسن نواز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بیون جیکبز نے آخر میں 14 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
آسٹریلیا کا 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ، وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سکندر رضا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
اس کامیابی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
