کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔
اس اہم سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جس سے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیزمقابلوں کی توقع ہے۔
اعلان کے مطابق ون ڈے سیریزکے تینوں میچزڈھاکا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچزچٹوگرام میں منعقد ہوں گے۔ پہلا ون ڈے 9 جون کو ہوگا، دوسرا 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 11، اسلام آباد کی کراچی کو 8 وکٹوں سے شکست
ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز 17 جون سے چٹوگرام میں ہوگا، جہاں دوسرا میچ 19 جون اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی 21 جون کو شیڈول ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے اس اہم دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
