کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 150 رنز بنائے، جس کے جواب میں یونائیٹڈ نے ہدف صرف 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے رییزا ہینڈرکس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن رائے نے 39 اور اعظم خان نے 34 رنز بنائے تاہم درمیانی اور آخری اوورز میں وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم بڑا اسکورکرنے میں ناکام رہی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے کنگز کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ آغاز کیا، سمیرمنہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پی ایس ایل 11، کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ڈیون کونوے نے ناقابل شکست 53 رنز اسکور کیے جبکہ شاداب خان نے 31 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
کراچی کنگز کے باؤلرز یونائیٹڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور ٹیم کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔
