بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا معروف ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں میں نمایاں ہو گیا، تاہم اس بار اس کا استعمال فلمی دنیا کے بجائے عالمی سیاست کے تناظر میں دیکھنے کو ملا۔
ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کی جھلک دکھائی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سخت اور معنی خیز ردعمل دیا گیا۔
پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس، فضا علی سے واقعے پر وضاحت طلب
قونصل خانے نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحری صلاحیت کو کمزور قرار دینے والے بیانات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، اور موجودہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری اور مؤثر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
“Red bees of the #PersianGulf” yeah, the fast missile boats are warming up.
Funny how #Trump kept claiming #Iran’s navy was “finished”… now they’re about to find out how a swarm can pin you down real quick.
Abhi toh sirf trailer hai, picture abhi baaki hai 😏.#HORMUZ pic.twitter.com/Wu0FV5iMIc
— Consulate General of the I.R. Iran in Mumbai (@IRANinMumbai) April 13, 2026
اس پیغام میں دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آیا جب ایرانی قونصل خانے نے بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور جملہ ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘ بھی شامل کیا، جو عموماً کسی بڑی پیش رفت یا ڈرامائی واپسی کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی زندگی کے سفر پر جذباتی نظم لکھ دی، مداح حیران
یہ غیر معمولی امتزاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس انوکھے ملاپ پر دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایران کی بحری طاقت کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے یہ منفرد اور توجہ حاصل کرنے والی پوسٹ سامنے آئی۔
