محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں 16 سے 18 اپریل کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں موسلادھار بارش
الرٹ کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث کمزور تعمیرات ، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
