اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔
ترجمان ضلعی انتطامیہ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں ، اسٹاف کی جانب سے نکاسی آب کیلئے واٹر پمپس سمیت دیگر آلات کا استعمال کیا جا رہا۔
ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان
اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے،نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا رہی ہے۔
