ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں افسوسناک واقعے کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتایا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
ڈی پی اوہری پورشفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو آپریشن فوری طور پرشروع کیا گیا، جس میں پانچ اضلاع کی فائربریگیڈ نے حصہ لیا، پولیس نے بھی ریسکیو ٹیموں کیساتھ مل کرامدادی کارروائیوں میں بھرپورتعاون کیا۔
ترکیہ کے اسکول میں فائرنگ کا لرزہ خیز واقعہ، 9 افراد جاں بحق
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ڈی پی او کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ تین لاشیں ٹراما سینٹر میں موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
