کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پرصرف 121 رنز بنا سکی، سیم بلنگز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ یاسر خان نے 24 رنز اسکور کیے دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
کنگزمین کی جانب سے محمد علی اورحنین شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت حریف ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگزمین نے 16.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔
کپتان مارنس لبوشین نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوسل پریرا نے ناقابل شکست 32 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عرفان خان نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کامیابی یقینی بنائی۔
نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ، ڈیوڈ وارنر کی بی بی ایل کی سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم دیگر باؤلرز خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔ اس کامیابی کے ساتھ کنگزمین نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ راولپنڈیز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
