پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا


بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے دی۔  اس طرح قومی کرکٹ ٹیم نےسیریز میں کلین سوئپ کیا۔

قومی ٹیم نے آغاز سے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو 131 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابراعظم نے 72 گیندوں پرآٹھ چوکے اور دو چھکے لگا کرسنچری مکمل کی اورمجموعی طور پر 106 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے سامنے میزبان ٹیم کی باؤلنگ فیل ہوگئی اور پاکستانی بلےبازوں نے تیز ترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی بلے بازوں امام الحق نے 110، بابراعظم نے 106 اورفخرزمان نے85 شانداررنز بنا ئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں