دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے شہر کے تاجروں کے لیے ایک ارب درہم کے وسیع پیمانے پر امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
خلیج ٹائمزکے مطابق یہ پیکج یکم اپریل سے شروع ہو کراگلے تین سے چھ ماہ کے دوران کاروباری افراد کومالی معاونت فراہم کرے گا۔
ولی عہد نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ دبئی کے کاروباری افراد کو ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
خلیجی جنگ روکیں، صرف آپ ہی کر سکتے ہیں، السیسی کی ٹرمپ سے اپیل
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشکلات میں وہ اپنے کاروباری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
اس امدادی پیکج کے تحت چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباروں کوسہولتیں اورمالی امداد فراہم کی جائیں گی تاکہ اقتصادی استحکام برقرار رہے اورتاجروں کو کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دبئی حکومت کا یہ اقدام مقامی کاروباری کمیونٹی کے اعتماد اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

6 Comments
زبردست اقدام کیا آور ہمارہ پاکستان توبا توبا
Good
There is rain but there is no traffic .you people Will be very kind. We are greatful fot it
Very nice God bless you more and more
I’m in waiting for your package
It’s a good quality design and showing a new generation leader.