اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف دائر درخواست پر حکام سے سات دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایم ٹیگ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، تاہم ابھی تک عدالت سے فوری حکم امتناع جاری نہیں ہو سکا۔
لاہور ہائی کورٹ کا بڑا اقدام، 3 سول ججز نوکری سے فارغ
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ایم ٹیگ اسی لیے لگوایا جا رہا ہے تاکہ موٹروہیکل کا پتہ چل سکے اوراسے رجسٹر کیا جا سکے، یہ عمل عوام کے مفاد کے لیے ہے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ حکومت کا پالیسی کا معاملہ ہے، جس پر حکام جواب دیں گے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتظامی حکم کو قانون کے دائرہ کارمیں ہونا ضروری ہے اور ایم ٹیگ کے نفاذ سے موٹر سائیکل مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران حکام کو آئندہ سات دن میں مکمل جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

2 Comments
It is a big problem for us to get M-tags. It is very difficult for us to find time. After working 12, 12, 14, 14 hours on duty, it is very difficult for us to stand in line for 12, 14 hours Make it easy for us, it’s very difficult to apply M-tag.
Sorry koi safety nai ha ramzan me sarea din lin ma intazar ka bad pata chala time khtam ho gia ha kal ana ,,,,,only problam ,,,,,