جرمنی میں ایک عام تعمیراتی منصوبے کے دوران ماہرین اور مزدوروں نے اتفاقاً تقریباً دو ہزار سال پرانا رومی مقام دریافت کیا ہے، جو آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے لیے ایک اہم دریافت ثابت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تاریخی مقام میوزیم کی نئی عمارت کی بنیاد کھودتے ہوئے سامنے آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ مقام پہلی صدی عیسوی میں رومی دورِ حکومت کے دوران آباد تھا، اور اس کے ذریعے رومی طرزِ زندگی، معماری ڈھانچے اور مذہبی رسومات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مریخ کا پانی کہاں گیا؟ نئی تحقیق نے حیران کن انکشاف کر دیا
دریافت شدہ اشیاء میں ایک قدیم قربان گاہ، وسیع عمارت کی بنیادیں اور پتھر کا زینہ شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ زینہ ممکنہ طور پر رومی =مقامی گورنر کی رہائش گاہ کو دریائے رائن سے ملانے والا راستہ تھا۔
ابتدائی کھدائی سے ظاہر ہوا کہ یہ مقام نہ صرف رہائشی بلکہ انتظامی اور مذہبی اہمیت کا بھی حامل رہا ہوگا۔ اب مزید کھدائی اور سائنسی تحقیق کے لیے تعمیراتی کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ نوادرات کو محفوظ طریقے سے مطالعے کے لیے تیار کیا جا سکے۔

تھائی لینڈ کے نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک
یہ دریافت نہ صرف جرمنی کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولتی ہے بلکہ رومی تہذیب اور اُن کے اثرات کے مطالعے میں بھی اہم اضافہ ہے۔
