راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ پاک فوج اپنے مینڈیٹ اورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔
پاک فوج کے سربراہ نے یہ ہدایت آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کے دورے کے موقع پر دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔
چیف آف آرمی اسٹا ف نے کہا کہ تمام سیکیورٹی اورریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے لیے پرامن ماحول ممکن بنائیں گے۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر ساڑھے تین لاکھ فوجی جوان ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔