پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول سامنے آ گیا، 26 مارچ کو افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں شیڈول پر مشاورت ہوئی، سب کی تجاویز آنے کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کا ٹیم سے علیحدگی کا اعلان
پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ کو شروع ہو گا، 22 سے 25 تاریخ تک پریکٹس سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
روایتی طور پر پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ٹیم کا ہی ہوتا ہے۔ لاہور قلندرز 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میںز حیدرآباد کنگز مین سے مقابلہ کرے گی ۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کروانے کا اعلان کیا ہے، 28 مارچ کو زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔
وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر
کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں ہونا ہے، الیمنیٹر ون کا انعقاد اگلے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔ اسی وینیو پر 5 مئی کو الیمنیٹر ٹو ہونا ہے جبکہ فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔
