کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اوران کے بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ گیس سلنڈر کے لیک ہونے یا مناسب وینٹیلیشن نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک
پولیس نے علاقے کے دیگر مکینوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گیس کے استعمال میں محتاط رہیں۔
ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے اور مقامی حکام نے متاثرہ خاندان کے لیے فوری امدادی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
