کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان ڈمپر ڈرائیور کو قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کروانے کے بعد رہائی مل گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق یکمشت ریکوری کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں جمع کروائی گئی۔ ملزم قیصر اقبال نے ڈرائیور ممتاز کو استعمال کیا، جس نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے اور قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش
فرنٹ مین کی جانب سے جمع کرائی جانے والی 4 ارب روپے کی رقم نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری ہے ، جو قومی خزانے کو واپس ہو گئے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس پر ملزم نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی۔
