دبئی میں نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ گولڈ اسٹریٹ دبئی کے ایک منفرد اور عالمی معیار کے سیاحتی و تجارتی مرکز کے طور پر ابھرے گی، جہاں دنیا بھر سے سیاح اور سرمایہ کار متوجہ ہوں گے۔
دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ڈیزائن اور مختلف مراحل سے متعلق تفصیلات مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔
اس نئے گولڈ ڈسٹرکٹ میں ایک ہزارسے زائد گولڈ ریٹیلرز کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ مرکزتعمیرکیا جائے گا، جس سے سونے کی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔
پانی سے بھی بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے، نئی تحقیق سامنے آگئی
حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے تمام شعبے ایک ہی مقام پرجمع ہوں گے، جبکہ سونے اورزیورات کی مکمل ویلیو چین کو ایک چھت تلے لایا جائے گا۔
اماراتی حکام نے کہا کہ سونا دبئی کی شان، پہچان اورصدیوں پرمحیط تجارتی ورثے کی علامت ہے اور یہ منصوبہ اس روایت کو مزید مضبوط کرے گا۔
