لاہور میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف کمرشل مینجر کو ہدایت دی گئی کہ وہ مختلف ٹرینوں میں سفرکرکے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری اصلاحات کی جا سکیں۔
وزیر ریلوے نے تمام ڈویژنز کے ڈی ایس کو ہدایت دی کہ نیلامیوں کو اوپن آکشن کے ذریعے شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے، آٹو موبائل کی نقل وحمل کیلئے 50 ویگن پرمشتمل ماڈل پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں باچا خان ایئرپورٹ سے حج پروازیں شروع کرنے کی قرارداد منظور
اجلاس میں ٹرینوں میں لگے لگیج اور بریک وینز کی کمی کو پورا کرنے پرزوردیا گیا اورڈمی کوچزکے نام پر ویگنوں کی اصطلاح کو ختم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اگر کسی کوچ میں مٹیریل کی کمی ہے تو اسے فوری پورا کیا جائے اور کوچز کے ری فربشڈ ریک کے معیار کا معائنہ آپریشنل افسران خود کریں۔
وزیر ریلوے نے کارگو سیکٹر میں کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے۔ تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی تاکہ تجارتی نقل و حمل میں اضافہ اور ریلوے کی سروس بہتر ہو۔
اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں اصلاحات اور نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا، جس سے ریلوے کے معیار اورمسافروں کی سہولت میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
