چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے بھائی عبدالرؤف لنگڑیال انتقال کر گئے۔
لاہور سے اہلِ خانہ نے عبدالرؤف لنگڑیال کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صوبائی سیکرٹری عبدالرؤف لنگڑیال کی نمازِ جنازہ کل پیر کو بعد نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے
عبدالرؤف لنگڑیا کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
