وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں مقامی شہریوں اور سیاحوں کی آمد و رفت میں مشکلات کے حوالے سے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقامی لوگوں کے آنے جانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اورشہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ موسمی حالات اورعوام کی سلامتی کے پیش نظرتمام اقدامات مقامی نمائندوں کے تعاون سے کیے جائیں تاکہ ہرشہری محفوظ رہے اورکسی قسم کے حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔
لاہور، گلبرگ کے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی، 180افرادکو ریسکیوکر لیا گیا
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور عوامی سہولت کو ہر حال میں یقینی بنائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ سب کی حفاظت کا فرض پورا کیا جا سکے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ مری میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی زندگی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
