کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شادی کے رنگ میں بھنگ پڑ گئی جب دولہا مزمل گزشتہ شب ہوائی فائرنگ کے الزام میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار شدہ دولہا کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا، مزمل کو شادی سے ایک دن قبل قانونی کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی تحفظ اور قانون کی خلاف ورزی کا خدشہ پیدا ہوا تھا، اس لیے فوری طور پر کارروائی کی گئی۔
شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا؛ دلہا کی المناک موت
حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار شدہ دولہا کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کی جائے گی تاکہ قانون کے مطابق انصاف یقینی بنایا جا سکے۔
اس واقعے نے علاقے میں شادی کے دوران فائرنگ کی روایات پر بحث کو بھی جنم دیا ہے اور پولیس کی کارروائی کی تعریف کی جا رہی ہے۔
