اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اہم فیصلے لینے کا اختیار دیا ہے۔ اب یہی دونوں شخصیات اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا احتجاجی تحریک چلانی ہے۔
View this post on Instagram
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی حرکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں لہذا ہمیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت کرنی چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی ماں بہںوں کی تو عزت کرو لیکن دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالو۔
انہوں نے کہ میں سوشل میڈیا پر متحرک پی ٹی آئی کے تمام کارکنان سے، خواہ وہ انگلینڈ سے آپریٹ کر رہے ہوں یا کہیں اور سے، یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ عورتوں کی عزت کریں۔ اگر ہمیں اپنی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہونا منظور نہیں تو ہمیں دوسروں کی عزتوں کا بھی خیال ہونا چاہیے۔

