ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے، امریکی جریدہ

ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے، امریکی جریدہ

امریکی جریدے نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان نے خیبر پختونخوا میں دہشتگرد کارروائیاں اور پرتشدد حملے کئے۔ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان آئیں گے

دہشت گردوں کی دسترس میں ایم 4، ایم 16 رائفلیں اور نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار ہیں، امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp