مسجد نبویؐ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے ، جنت البقیع میں سپرد خاک

masjid nabvi

مسجد نبویؐ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے ، انہیں نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا، شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجد نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ مسجد انتظامیہ نے مؤدن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

مسجد نبوی ﷺ کے معلم قرآن مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کر گئے

سعوی میڈیا کے مطابق اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے خاندان کی روایت رہا ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبویؐ میں مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

شیخ فیصل کے والد کو صرف 14 سال کی عمر میں مؤذن مقرر کیا گیا تھا اور 90 برس سے زائد عمر تک یہ خدمت انجام دی۔ والد کے انتقال کے بعد شیخ فیصل نے یہ فریضہ سنبھالا تھا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے  مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp