انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی

ashes series

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رن سے ہرایا ، آسٹریلیا نے 435 رنز کا ہدف دیا تھا ، انگلینڈ کی ٹیم 352 رن پر آؤٹ ہو گئی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی نے 85، جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز بنائے۔ جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کیلئے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پھرتوسیع

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی تھی۔

آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp