مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

weather

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات اور اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، بگروٹ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، مری، پوٹھوہار ریجن ، لاہور، شیخوپورہ ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اس کے علاوہ چاغی ، نوشکی، پنجگور، کیچ ، گودار ،کوئٹہ ، قلات، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی  بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہے گی جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp