ہم پہلے ہی دن پاکستان سے جنگ ہار گئے تھے ، بھارتی اپوزیشن رہنما کا اعتراف

india

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بڑا اعتراف کیا ہے۔

پرتھوی راج چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ کے پہلے ہی دن ہمیں پاکستان کے ہاتھوں مکمل پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، 7 مئی کو آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں ہمارے جہازوں کو مار گرایا گیا اور ہم مکمل طور پر یہ جنگ ہار گئے تھے۔

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن کی لڑائی کے بعد بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا کیونکہ لڑائی پر بھیجنے کی صورت میں انہیں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے مار گرائے جانے کا خدشہ تھا۔

پرتھوی راج نے اپنے مذکورہ بیان کے لیے معافی ماننے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا میں اپنے بیان پر قائم ہوں ، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

کشمیر نہ بھارت کا تھا اور نہ ہوگا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

واضح رہے بھارتی فوجی قیادت آپریشن سندور میں متعدد بار بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھاری نقصان کا اعتراف کر چکی ہے ،اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی آپریشن سندور میں بھارتی شکست اور ناکامی کا پردہ چاک کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp