حجاب تنازع،زائرہ وسیم نے بھی خاموشی توڑ دی

zaira wasim

سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم(zaira wasim) نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو حجاب تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کردیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی عورت کی عزت اور وقار کو، خاص طور پر عوامی مقام پر، کبھی معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

طاقت یا عہدہ کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی عورت کے حجاب یا پردے میں مداخلت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس ڈاکٹر سے غیر مشروط معافی  مانگنے کے پابند ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp