مٹیاری: باراتیوں کی کوسٹر اور ٹریلر میں تصادم، 20 افراد جاں بحق


حیدرآباد: مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم میں 20 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق باراتیوں سے بھری بس سکرنڈ سے حیدرآباد جا رہی تھی، ٹائر پنکچرہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کر دی، اس دوران سامنے سے آنے والا ٹریلر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کوسٹر سے ٹکرا گیا جس  سے 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد، راہ گیروں اور نیشنل ہائی وے اینڈ  موٹر وے پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت  مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق دس سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں