بگ بیش لیگ،بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف

babar azam

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز (sydney sixers x)نے پاکستانی بیٹربابر اعظم(babar azam) کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا ہے۔

بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کرخاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ’’056‘‘ جرسی نمبر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sydney Sixers (@sixersbbl)

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ جرسی پہنے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابراعظم کو منفرد نمبر اس لیے دیا گیا  ہے کہ سڈنی سکسرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ہی جرسی نمبر 56 استعمال کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sydney Sixers (@sixersbbl)

سڈنی سکسرز نے دونوں کھلاڑیوں کے جرسی نمبرز کو متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ سیزن 15 میں بابراعظم 056 اور اسٹارک 56 نمبر جرسی پہنیں گے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر2025 سے جنوری 2026 تک جاری رہے گی، جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp