انوشہ رحمان کے خاوند نیب میں طلب


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق وزیر مملکت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے خاوند کو طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے طلبی کے نوٹس میں انوشہ رحمان کے خاوند شبیراحمد خان کو 19 جولائی کو ریکارڈ کے ہمراہ  راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیرمملکت اسی کیس میں  انوشہ رحمان  بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔

نیب  نے  ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز مالیت کے تھری اور فورجی لائسنس کے غیر قانونی اجرا اور ممکنہ بد عنوانی پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، سابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ، ممبر ٹیلی کام مدثرحسین اور شبیر احمد کیخلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

نیب انوشہ رحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات بھی کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں