گٹر میں بچے کے گرنے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ سندھ کی متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت

murad ali shah

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گٹر میں بچے کے گرنے کے معاملے پر متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

مراد علی شا نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ تمام ذمہ دار افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاپرواہی اپنی جگہ، مگر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام کو بھی طلب کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت جاری کی کہ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی انڈونیشیا کو ہر ممکن امداد و معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی

حکام کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp