مودی سرکار کی شہری آزادیوں پرنیا حملہ، فون میں سرکاری ایپ لازمی قرار

India

بھارتی حکومت نے اسمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ صارف کے فون میں سرکاری ایپ لازمی نصب ہو اور صارف اسے ہٹا نہ سکے۔

کمپنیوں کو نئے قواعد پر عملدرآمد کے لیے 90 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن (IFF) نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ذاتی ڈیجیٹل آلات پر انتظامی کنٹرول کے مترادف ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کی پرائیویسی اورآزادی متاثر ہوگی اور ڈیجیٹل حقوق محدود ہوں گے، اس سے بھارت میں ڈیجیٹل نگرانی کے دائرے میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہےاورٹیکنالوجی کمپنیوں پر بھی اضافی دباؤ پڑے گا۔

بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاؤنٹس کا انکشاف

IFF نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری آزادیوں کا احترام کرے اور صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔

یہ اقدام بھارت میں انفرادی آزادی اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے کمپنیوں اور صارفین کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp