پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی شہید قراردینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی، یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈراحمد کریم کنڈی نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد میں ذوالفقارعلی بھٹو کی قومی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوراس بات پر زور دیا گیا کہ وہ ایک مضبوط جمہوری اورعوامی پاکستان بنانے میں اپنا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو سرکاری سطح پرقومی شہید تسلیم کیا جائے، ایوان کے اراکین نے قرارداد پربحث کے بعد متفقہ طورپراس کی منظوری دی، جسے سیاسی حلقوں اورعوامی سطح پر بھی ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اس فیصلے کوبھٹو کی سیاسی خدمات اورعوامی خدمت کو سرکاری طور پرتسلیم کرنے کے حوالے سے ایک تاریخی لمحہ قراردیا جا رہا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف بھٹو کی یاد تازہ ہوگی بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی ایک سبق اور رہنمائی فراہم ہوگی۔
