آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

IG Punjab

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیوں سے سیاہ (Tainted) شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی سرکاری یا نجی پولیس گاڑی اور موٹرسائیکل کو بغیر رجسٹریشن نمبر کے سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اورفارمیشنز کے سربراہان براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

 اس سلسلے میں سب یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ فوری چیکنگ کی جائے اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

مسافروں کو کیوں روکا جا رہا؟ وزیرِ داخلہ خود ایئرپورٹ پہنچ گئے

اگرکسی پولیس افسر یا اہلکار کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائی گئی تو نہ صرف گاڑی ضبط کی جائے گی بلکہ متعلقہ افسران اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

انہوں مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانیوالے افراد کورات حوالات میں ہی رکھا جائے اور ایس ایچ اوزکسی کوشخصی ضمانت پررہا نہ کریں، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp