آئینی عدالت کے ججز کو نوٹس کا معاملہ؛ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

sindh high cout

ستائیسویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے اور ترمیم کے ذریعے عدلیہ میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق آئینی عدالت کیلئے 6 ججز کو نامزد کرکے ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جو آئین کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیس میں ججز کو فریق بنانے کی اجازت دے چکی ہے، اس لیے اس کیس میں بھی متعلقہ ججز کو نوٹس جاری کیا جانا ضروری ہے۔

درخواست میں وزارتِ قانون و انصاف، پارلیمانی امور، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp