وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی ، ٹرمپ کی تصدیق

donald trump

امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے ، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔

وائٹ ہائوس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کے بارے میں مزید انکشافات

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن غیر قانونی تارکین وطن یہاں آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں،حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد افغان شہری کو حراست میں لیا گیا جس کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp